مظفرآباد (این این آئی)فوکل پرسن کوویڈ 19 کنٹرول روم مظفرآباد ڈاکٹر بشریٰ شمس نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوتی جا رہی ہے اگر عوام نے سماجی ذمہ داریوں کا مظاہرہ نہ کیا تو ہمیں سنگین نتائج بھگتنے ہونگے شہریوں نے اگر لاک ڈاؤن کو کامیاب کرنے کے لئے اپنا کردار ادا نہ کیا تو حالات شدید خراب ہونگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر شہریوں کی جانوں کو بچانے اور محفوظ رکھنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے لیکن عوام
کی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے وائرس تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے، انھوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی اس مہلک وباء پر قابو پایا جا سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ جن ممالک نے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیا وہاں کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ہو چکی ہے، ہمارے ملک میں کرونا وائرس کے حوالہ سے کہ وقت بہت اہم ہے، ہمیں اس موقع پر زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنا ہو گی تاکہ اس پر قابو پایا جا سکے، شہریوں سے اپیل ہے کہ سماجی فاصلہ رکھیں، ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔