اسلام آباد (آن لائن )سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سلائی مشینوں کے کاروبار کابھی تذکرہ کیا گیا۔سماعت کے دوران فروغ نسیم نے کہا کہ کونسل کے پوچھنے پر جج کے جواب دینے سے عدلیہ کا اعتماد بڑھے گا ، خود کفیل اہلیہ پر سول سرونٹ جوابدہ نہیں اس لیے قانون میں تفریق
پیدا کرنی پڑے گی،باقی سول ملازمین تو اہلیہ کی جائیداد کی وضاحت دیں،ایک سول سرونٹ کہتا ہے میں اہلیہ کی جائیداد پر جواب نہیں دوں گا جس پرجسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ کیا کونسل جج کی اہلیہ کو بلا کر پوچھ سکتی ہے، جج کی اہلیہ بتا دے کہ سلائی مشین کی آمدن سے بیرون ملک جائیدادیں خریدی ہیں۔