کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ آئندہ تین ماہ میں حکومت نے 2445 ارب روپے قرض لینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ٹی بلز نیلامی سے 900 ارب روپے قرض لیے جانے کا ہدف ہے۔حکومت نے جون سے اگست کے دوران 1320 ارب
کیانوسٹمنٹ بانڈ نیلامی کا ہدف مقرر کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت 900 ارب کے فلوٹنگ، 420 ارب کے فکسڈ ریٹ پی آئی بیز نیلام کریگی۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت جون سے اگست کے دوران 225 ارب کے اجارہ سکوک بانڈ فروخت کرے گی۔