لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے گھیراؤ اورچینی فوج پر بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا کورونا وبا سے لڑ رہی ہے اور بھارت پر جنگ کا جنون سوار ہے۔چینی فوج پر بھارتی حملہ انتہائی قابل مذمت اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم سازش ہے۔چین کی امن پسند اجتماعی خوشحالی کی پالیسی
سے بھارت حسد کی آگ میں جل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے اندر ظلم وستم کی انتہاء، لداخ میں شرانگیزی اور ایل او سی پر بلاجواز جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بھارتی جارحیت کی کھلی مثالیں ہیں۔اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل خاموش تماشائی نہ بنے، بھارتی جنگی جنون روکنے کے لئے کردار ادا کرے۔پاکستان کے عوام چین کی حمایت کرتے ہیں اور ہر بھارتی جارحیت کے خلاف چین کے عوام کے ساتھ ہیں۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیراؤ اور سفارتی عملے کو دھمکانہ انتہاپسند آر ایس ایس، بی جے پی کم ظرف سوچ کا اظہار ہے۔نریندر مودی کورونا وائرس کے خلاف لڑے، ہمسایوں سے نہ لڑے، خطے کے امن کو تباہ نہ کرے۔نریندر مودی کو بھارت اور خطے کے غریب عوام پر ترس کھانا چاہئے۔ دوسروں کے گھر میں آگ لگاتے ہوئے مودی کے اپنے ہاتھ جل جائیں گے۔ خطے کے امن اور ترقی پسند ممالک الگ اتحاد بنائیں۔ شہبازشریف نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے گھیراؤ اورچینی فوج پر بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا کورونا وبا سے لڑ رہی ہے اور بھارت پر جنگ کا جنون سوار ہے۔چینی فوج پر بھارتی حملہ انتہائی قابل مذمت اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم سازش ہے۔چین کی امن پسند اجتماعی خوشحالی کی پالیسی سے بھارت حسد کی آگ میں جل رہا ہے۔