اسلام آباد (آن لائن) وفاقی کابینہ نے مرحلہ وار انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا آغاز عرب ممالک کیلئے فلائٹس بحال کرنے سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز امور زلفی بخاری نے انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا معاملہ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اٹھایا اور کہا کہ وفاقی کابینہ فلائٹس کی بندش کے فیصلے پر
نظر ثانی کرے کیونکہ دو لاکھ بیرون ملک پاکستانی نوکریوں سے محروم ہوچکے ہیں اور ان کو واپس لانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اس پر وزیراعظم نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کیلئے متعلقہ حکام کو پلان مرتب کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ آغاز میں عرب ممالک کیلئے فلائٹس بحال ہونگی اور سب سے پہلے بے روزگار ہونے والے مزدوروں اور محنت کشوں کو وطن واپس لایا جائیگا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ کورونا کے باعث سمندر پار پاکستانیوں کے بے روزگار ہونے کا دکھ ہے سمندر پار پاکستانی ہمارے دل کے قریب ہیں ان کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑینگے ہمیں ان پاکستانیوں کی مشکلات کا اچھی طرح اندازہ ہے اوران بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کیلئے حکومت تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز امور زلفی بخاری نے انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا معاملہ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اٹھایا اور کہا کہ وفاقی کابینہ فلائٹس کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کرے کیونکہ دو لاکھ بیرون ملک پاکستانی نوکریوں سے محروم ہوچکے ہیں اور ان کو واپس لانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اس پر وزیراعظم نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کیلئے متعلقہ حکام کو پلان مرتب کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ آغاز میں عرب ممالک کیلئے فلائٹس بحال ہونگی