لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورمیں ہونے والے ترقیاتی کاموں مشتمل ویڈیو شیئر کردیں۔مریم نواز نے نواز شریف دور
میں ہونے والی ملکی ترقی کے اعداد و شمار سمیت عوامی فلاح وبہبودکے لیے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی ویڈیو کے ذریعے شیئر کیں۔مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ”کہا تھا نہ تم کو ایک شخص یاد آئے گا“۔