ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

اگر حکمرانی جادو ٹونے سے چل رہی ہے تو کرونا کیلئے بھی جادو ٹونا کرادیں، ہندوستان والے بھی عمران خان کو پاکستان کا مودی کہہ رہے ہیں، رانا تنویر حسین نے کھری کھری سنا ڈالیں

datetime 16  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اگر ان کی حکمرانی جادو ٹونے سے چل رہی ہے تو کرونا کیلئے بھی جادو ٹونا کر ادیں،جوکنٹینر پر کھڑے ہو کر بدتمیزیاں کی گئیں آج سامنے آرہی ہیں، اللہ ان کو راہ راست پر لائے،جو راہ راست پر لانے کی بات کرتا ہے اسے نیب بلا لیتا ہے ایسا تو مشرف دور میں نہ ہوا، حکمران سوائے بیان بازی کے کوئی کام کرنے کو تیار نہیں،

صرف کہتے ہیں ٹائگر فورس ٹڈی دل کا مقابلہ کریگی،عمران خان کا کہتے تھے پاکستان کا ٹرمپ ہے، اب ہندوستان والے بھی عمران خان کو پاکستان کا مودی کہہ رہے ہیں، یہ لمحہ فکریہ ہے،کورونا کے باعث صورتحال سنگین،لاک ڈاؤن کریں اللہ نہ کرے اگر پچیس،پچاس ہزار لوگ مر گئے تو ویسے ہی لاک ڈاؤن ہو جانا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہاکہ وزیر خارجہ نے قوم اور ہاؤس کا موقف پیش کر دیا،حساس موضوع کو دیکھ کرمتعلقہ وزیر ہی جواب دے۔ انہوں نے کہاکہ میئر اسلام آباد کے پیچھے حکومت پڑی تھی، میئر اسلام آباد کو نکالنے والے خود نکل چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب نیت ٹھیک نہ ہوتو اللہ کبھی مدد نہیں کرتا،دو سال میں وزیر اعظم نے معیشت کا جوحال کیا وہ سب کے سامنے ہے،ہر سال پیچھے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے گیس پوری کی،بجلی کے کارخانے دئیے،اسوقت پاکستان میں فیکٹریاں بند اور لوڈشیڈنگ تھی وہ کارخانے چلے اسکی سزا شاہد خاقان کو مل رہی ہے،ہمارے دور میں سٹاک ایکسچینج 53 ہزار پر چلا گیا،جب پی ٹی آئی کو حکومت دی 43 پر تھا اب 34 ہزار پر گیا،انفلیشن گیارہ بارہ پر ہے انکا نعرہ روک سکو تو روک لو،اب جو نیچے جارہے ہیں اسکو روک سکو تو روک لو۔ انہوں نے کہاکہ 23 ارب ڈالر پر ریزرو لیکر گئے اب یہ اتنے ملکوں سے پیسے لیکر ڈگمگا رہے ہیں،مافیا کس کو کہتے ہیں،مافیا سارا انکے ساتھ بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہاٹ منی اکانومی میں ایک طریقہ کار پر آتی ہے،آپ نے 13 فیصد پر ریٹرن دیا اور وہ نکال کر لے گئے۔رانا تنویر نے کہاکہ بین الاقوامی اداروں نے کہا جس ملک کا زراعت مضبوط ہو گا وہ چلے گا،ہم نے 900 ارب سرکلر ڈیڈ چھوڑا اب 2 ہزار پر پہنچ گیا،اسکا جواب دینا والا کوئی ہے،بہانہ یہ ہوتا ہے پچھلی حکومت نے کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا پر دیکھیں ہسپتالوں میں کیا ہورہا ہے،گزشتہ حکومتوں پر الزام چھوڑیں،زراعت پر ایک

کمیٹی سپیکر کی صدارت میں بنی اس سے کیا نکلا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کوکریڈٹ جاتا ہے جب انہوں نے سپورٹ پرائس پڑھائی تو گندم سرپلس ہوگئی،زمینداروں سے 1400 روپے لیکربازار میں 2000 روپے کی گندم فروخت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف دور میں لیزر مفت دیے جاتے تھے فرٹیلائزر سستا کیا،آج کونسی چیز سستی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کہتے ہیں ہم نے ٹیکس نہیں لگائے تو آپ پیٹرول سے ریونیو نکال رہے ہیں۔ انہوں

نے کہاکہ زراعت پر فوکس کرنا چاہیے تھا،فخر امام کو چاہیے تھا وہ سٹینڈ لیتے لیکن کچھ نہ ہوا،ٹڈی دل کیلئے کوئی پلاننگ نہیں،سوائے بیان بازی کے کوئی کام کرنے کو تیار نہیں،صرف کہتے ہیں ٹائگر فورس ٹڈی دل کا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا کہتے تھے پاکستان کا ٹرمپ ہیاب انڈیا میں ہمارے وزیر اعظم کے بارے میں کہا جاتا ہے، اتنی ہمارے وزیر اعظم کی بے عزتی، اب ہندوستان والے بھی عمران خان کو پاکستان کا

مودی کہہ رہے ہیں، یہ لمحہ فکریہ ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ پنجاب میں گورننس دیکھیں اور دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کیا ہو رہا ہے،لاک ڈاؤن اور جزوی لاک ڈاؤن پر کنفیوژکیا گیا،امپیریل کالج کی ریسرچ آئی ہے کہ دس اگست تک 80ہزار بندہ مریگا،ہسپتالوں میں جگہ نہیں، لوگ راستے میں مرتے ہیں،جو قرنطینہ بنائے گئے تھے وزیر اعظم نے ایکسپوسینٹر افتتاخ کیا،90 کروڑ لگا کروہ بند کر دیا گیا،پتہ نہیں یہ اراکین پرائم منسٹر سے بات

نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ 20 مہینوں میں جو قرضے لیے گئے وہ ہمارے پانچ سالوں کے برابر ہے،یہ کہتے ہیں ہم قرضے واپس کر رہے ہیں وہ تو ہر حکومت کرتی آئی ہے،اس اسمبلی کی حیثیت ضیا ء الحق کی شوری سے زیادہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم میاں نواز شریف کے بغیر فیصلہ کرتے ہیں، پی ٹی آئی والے اجلاس میں کہتے ہیں ہم پوچھ کر آئیں،آگے والے کہتے ہیں میں اوپر سے پوچھ لوں۔ انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کریں اللہ نہ کرے اگر پچیس

پچاس ہزار لوگ مر گئے تو ویسے ہی لاک ڈاؤن ہو جانا ہے،عمران خان کو ایسی حکمرانی ذیب نہیں دیتی۔ انہوں نے کہاکہ اگر انکی حکمرانی جادو ٹونے سے چل رہی ہیتو ریکوسٹ ہے کرونا کیلئے بھی جادو ٹونا کر ادیں۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ اگر ملک جادو ٹونہ سے چل سکتا ہے تو کرونا بھی ختم کرا دیں،جادو ٹونہ سے کرونا ختم کیوں نہیں کراتے۔رانا تنویر کے الفاظ پر حکومتی اراکین سیخ پا ہوگئے، حکومتی اراکین نے کہاکہ اسپیکر صاحب انھیں چپ کرائیں۔رانا تنویر حسین نے کہاکہ میں نے کیا غلط کہا ہے۔ڈپٹی اسپیکر نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔

رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یہ کابینہ کس لیے ہے اتنی بے حس کابینہ ہے جو دس فیصد تنخواہ نہیں بڑھا سکتی،جدھر اتنا خسارہ ہے وہاں دس فیصد اور ہو جاتا،پنشن والے بزرگ پریشان ہیں،اداروں کو مضبوط کرنے آئے تھے تباہ کر کے رکھ دیا،سنا ہے سی ڈی اے کے بھی حصے کیے جا رہے ہیں،مجھے کسی نے کہا کہ بڑی بات ہے شوگر رپورٹ لیک کی،لیک ہو گئی انہوں نے اون کر لی،اس میں رپورٹ سے کچھ نہیں نکلے گا،ان کو اللہ کی راہ راست پر لائے،جو راہ راست پر لانے کی بات کرتا ہے اسے نیب بلا لیتا ہے ایسا تو مشرف دور میں نہ ہوا،جوکنٹینر پر کھڑے ہو کر بدتمیزیاں کی گئی آج انکے سامنے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کروڑوں نوکریاں انکے سامنے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک کیس ان پر بنا تھا تو نتھیا گلی جا کر بیٹھ گئے۔ انہوں نے کہاکہ یہ پہلا بجٹ ہے کہ اپوزیشن نے اور پیش کرنیوالوں نے بھی اپنے منہ چھپا لیے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…