راولپنڈی (این این آئی) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بارپھر لائن آف کنٹرول پر
سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باگسرسیکٹرپرشہری آباد کونشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی اندادھند فائرنگ سے ایک شہری بابرحسین زخمی ہوگیا۔ مقامی آبادی کے مطابق پاک فوج کی جانب سے موثرجوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔