ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

اسرائیل کو تسلیم کرنے اور بھارت کے سلامتی کونسل کے ممبر بن جانے سے قیامت نہیں آجائے گی،مراد سعید نے خواجہ آصف کے نکتہ اعتراض کو جھوٹا کہہ دیا، خواجہ آصف نے بھی دھمکی دیدی، معاملہ گالم گلوچ تک پہنچ گیا

datetime 16  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر مراد سعید نے خواجہ آصف کے نکتہ اعتراض کو جھوٹا کہہ دیا جس کے بعد ایوان ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، مسلم لیگ (ن)کے اراکین کی جانب سے شورشرابہ پر ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری بھی برس پڑے اور اراکین کو ہدایت کی کہ آپ خاموش ہو جائیں اور جواب سنیں،(ن)لیگی رہنما خواجہ آصف نے ایوان نہ چلنے کی دھمکی دید ی، وفاقی وزیر مراد سعید اور روحیل اصغر

کے درمیان تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا،معاملہ گالم گلوچ تک پہنچ گیا، (ن)لیگی رہنما رانا تنویر کو حکومتی ارکان نے تقریر نہ کرنے دی،ڈپٹی سپیکر نے معاملہ بگڑنے پر اجلاس کی کارروائی 10منٹ تک روک دی جبکہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ سے منسوب اسرائیل کو تسلیم کرنے اور بھارت کے سلامتی کونسل کے ممبر بن جانے سے قیامت نہیں آجائے گی کی وضاحت کی جائے جس کے جواب میں وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ ختم نبوت اور اسلاموفوبیا کشمیر کا مقدمہ عمران خان نے عالمی سطح پر لڑا،عمران خان کے ہوتے ہوئے اسرائیل کو کوئی تسلیم نہیں کرسکتا۔منگل کو قومی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہوا تو پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید نوید قمر نے کہاکہ مجھے پارلیمنٹ ہاؤس میں کئی بجٹ پیش کرنے اور سننے کی سعادت نصیب ہوئی،پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا کہ بجٹ میں تفصیلی اخراجات کی تفصیلات نہ دی گئی ہوں،ہر وزارت کے اخراجات،تنخواہوں کی تفصیلات موجود ہوتی ہیں،پارلیمنٹ سے یہ چیز چھپائی جائے تو پارلیمنٹ کیا کر رہی ہے،ہم سے بجٹ پر ووٹ لیا جا رہا ہے تو بتایا تو جائے کہ بجٹ میں ہے کیا؟یہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔ وزیر اعظم کے پارلیمانی مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ نوید قمر کے نقطہ اعتراض کا بہتر وزارت خزانہ والے ہی بتا سکتے ہیں،میں وزارت خزانہ سے پوچھ کر ایوان کو آگاہ کردوں گا۔

سید نوید قمر نے کہاکہ بجٹ کی مکمل تفصیلات ممبران کو فراہم نہیں کی گئی۔ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہاکہ بابر اعوان صاحب آپ ذرا بتائیں کہ مکمل بجٹ تفصیلات کیوں فراہم نہیں کی گئی۔ بابر اعوان نے کہاکہ بجٹ کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا وزارت خزانہ کی زمہ داری ہے۔وزارت خزانہ کو بجٹ کی تمام تفصیلات فراہم کرنے کا کہتا ہوں اور ایوان کا پیغام ان تک پہنچاتا ہوں۔ سید نوید قمر نے کہاکہ میں نے بھی اس ایوان میں بجٹ پیش کئے

ہیں، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ارکان کو پنک بکس نہیں دی گئی، بابو لوگ کہہ رہیں کہ پنک بکس یو ایس بی میں دے دی گئی ہے،پنک بکس کے بغیر بجٹ پر بات ہی نہیں ہوسکتی، اس سلسلے میں ایوان میں رولنگ دی جائے۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی جانب سے نوید قمر کے مطالبہ کی حمایت کی گئی۔سید نوید قمر نے کہاکہ میں وزارت خزانہ کو ایوان کی رائے کے بارے میں آگاہی دے دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک بجٹ کی مکمل دستاویزات

فراہم نہیں کی گئیں،پہلے روز کہا گیا کہ پیر کو مکمل دے دیں گے،ابھی تک مکمل بجٹ نہیں دیا گیا،سی ڈیز میں بجٹ دینے کا کہا گیا،سی ڈیز کتنے ارکان استعمال کرسکتے ہیں،کتنے ارکان کے پاس کمپیوٹرز ہیں،اگر بجٹ تفصیلات نہیں دینی تو بجٹ پر ووٹ کس بات پر لینا ہے؟رولنگ دی جائے۔ بابر اعوان نے کہاکہ وزارت خزانہ کو تیاری کے لئے وقت چاہئے ہوگا۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف

نے کہاکہ وزیر خارجہ،وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزیر اعظم کی جانب سے کچھ بیانات منسوب کیے گئے،وزہر خارجہ کا بیان وائرل ہوا کہ انہوں نے کہا بھارت سیکیورٹی کونسل کا ممبر بن جائے تو قیامت نہیں آئے گی،ایک اور تقریر میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بات کی گئی،وزیر خارجہ نے یہ بیانات نہیں دئیے تو وضاحت کریں،ان بیانات پر حکومت کا واضح موقف ایوان میں آنا چاہیے۔قاسم خان سوری نے کہاکہ پاکستان واحد ملک ہے

جو نظریے کی بنیاد پر بنا،پاکستان اسرائیل کو فلسطین پر قابض سمجھتا ہے،میر اوعدہ ہے پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریگا۔ خواجہ آصف نے کہاکہ اگر کچھ عرب ممالک تسلیم کربھی لیں تو ہمارے لئے ضروری نہیں کہ ہم تسلیم کریں۔ اجلاس کے دور ان وفاقی وزیر مراد سعید نے خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ جھوٹے ہیں۔خواجہ آصف کے نکتہ اعتراض کو جھوٹاکہنے پر اپوزیشن نے مراد سعید کے خلاف

احتجاج کیا۔ مراد سعید نے کہاکہ جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ جھوٹے ہیں،یہ خواجہ آصف لندن گئے تھے،یہ صاحب اقامہ پر پاکستان کے وزیر دفاع و خارجہ ہوتے ہوئے باہر نوکری کررہے تھے۔ مراد سعید کی تقریر کے دوران مسلم لیگ (ن)کا شور شرابا کیا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اراکین سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ خاموش ہوجائیں جواب سنیں۔ قاسم خان سوری نے کہاکہ مجھے ہاؤس چلانا آتا ہے میں کسی کی دھمکی میں نہیں آؤں گا۔

خواجہ آصف نے ایوان نہ چلنے دینے کی دھمکی دیدی۔ مراد سعید نے کہاکہ یہ طریقہ ہمیں بھی آتا ہے،پھر خواجہ آصف یہاں بات تک نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ کون اپنی نواسی کی شادی پر مودی کو بلاتا تھا،جندال کو کس نے مری آنیکی دعوت دی یہ بات کرو گا تو غصہ آئیگا،کس نے کہا تھا جندال سے ہمارے تو ذاتی تعلقات ہیں،انکا لیڈر انڈیا جاتا ہے تو حریت رہنماؤں سے ملنے کا وقت نہیں ہوتا،یہاں پر اگر اسرائیل کی بات کرتے ہیں عمران خان

کے ہوتے کسی کی یہ خواہش پوری نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کو دہشتگردی سے منسوب کیا جاتا تھا عمران خان نے عالم اسلام کا مقدمہ لڑا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اعمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی کشمیر پر موقف تبدیل نہیں کرسکتا،۔ مراد سعید نے کہاکہ ختم نبوت اور اسلاموفوبیا کشمیر کا مقدمہ عمران خان نے عالمی سطح پر لڑا،عمران خان کے ہوتے ہوئے اسرائیل کو کوئی تسلیم نہیں کرسکتا۔مراد سعید نے کہا کہ اقوام متحدہ کی پلیٹ فارم

سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ہوتا،عمران خان نے اقوام متحدہ میں تقریر کی اب اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں بات کی جا رہی ہے،میں نے بات شروع کی تو اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا۔ اجلاس کے دوران خواجہ آصف اور مراد سعید کی تقاریر کے دوران ایوان میں شور شرابا ہوا تو ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ تمام ارکان ایک دوسرے کا احترام کریں، ایوان کی کارروائی دیکھ کر عوام تک کیا پیغام جائیگا، تمام ارکان مہذب الفاظ اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

اجلاس کے دور ان وفاقی وزیر مراد سعید اور شیخ روحیل اصغر کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،دونوں اراکین کے درمیان معاملہ گالم گلوچ تک پہنچ گیا،اجلاس میں ارکان نے ایک دوسرے کو دھمکیاں دیں کہ تقریر نہیں کرنے دیں گے۔ شدید ہنگامیہ آرائی کے دور ان ڈپٹی سپیکر نے فلور (ن)لیگی رکن رانا تنویر کو دیدیا۔شیخ روحیل اصغر اور مراد سعید میں تلخ کلامی اور چند نازیبا الفاظ پر ڈپٹی سپیکر کیساتھ رانا تنویر بھی برہم ہوگئے اور کہاکہ ایسی صورتحال میں ڈپٹی سپیکر میں کیا بات کروں، ایوان میں کشیدہ صورتحال کم نہ ہونے کے باعث ڈپٹی سپیکر نے اجلاس 10 منٹس کیلئے ملتوی کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…