اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی پر کشمیر کے نقشے کو بھارت کا حصہ دیکھانے کے معاملے پرمتعلقہ درخواستیں یکجاں کر نے کا حکم دیتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان، پی ٹی وی، ڈائریکٹر سپورٹس ،وفاق اور دیگر نوٹس جاری کر دیا ۔ بر طرف کئے جانے والے پی ٹی وی کے سابق ہیڈ آف کرنٹ آفئیرز اکرم کی درخواست پر سماعت
جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ۔درخواست گزار کے وکیل شاہ خاور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے عدالت نے دیگر متعلقہ درخواستیں بھی یکجاں کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے فیڈریشن آف پاکستان، پی ٹی وی، ڈائریکٹر سپورٹس ،وفاق اور دیگر نوٹس جاری کر دیا ۔ وکیل صفائی شاہ خاور نے کہاکہ 9 جون 2020 کو انکوائری رپورٹ ہوئی، 2 بندوں پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائی گئی۔وکیل صفائی شاہ خاور نے کہاکہ میرے موکل کو کوئی نوٹس بھیجے بغیر کے برطرف کر دیا گیا۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ مسٹر اکرم پروگرام پروڈیوسر کرنٹ افیئر اس معاملے کے ذمہ دار ہیں، انکوائری رپورٹ کہا گیا۔ وکیل صفائی شاہ خاور نے انکوائری رپورٹ پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا کی ۔عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے دیگر متعلقہ درخواستوں کے ساتھ یکجاں کرنے کی ہدایت کر دی۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 25 جون ملتوی کردی گئی۔