جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

فرنچ عدالت کا فیصلہ بھی کیا خلائی مخلوق اور سلیکٹرز کی سازش ہے؟ زرداری گروپ کیا سزا کیخلاف فرنچ عدالتوں میں اپیل دائر کریگا؟ بدنام زمانہ آگسٹا آبدوز سکینڈل کے فیصلے پر تحریک انصا ف کا ردعمل آگیا

datetime 16  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹرشہبازگل نے پیپلز پارٹی دور میں بدنام زمانہ آگسٹا آبدوز سکینڈل میں فرنچ عدالت کے فیصلہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنچ عدالت نے اپنے سرکاری آفیشلز کو پی پی پی دور حکومت میں زرداری گروپ کو اربوں کمیشن دینے کا مجرم قرار دے دیا ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فرنچ عدالت نے اپنے آفیشلز کو الزام ثابت ہونے پر تین سابقہ حکومتی عہدیداروں کو جیل کی سزا سنائی، پاکستان میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان میثاق کرپشن کے باعث یہ کیس منتقی انجام کو نہ پہنچا۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ فرنچ عدالت کے فیصلے نے عمران خان کی اس بات توثیق کر دی کہ پاکستان میں سابقہ ادوار میں کھربوں کی کرپشن کی گئی۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ سوئس اکاونٹس اور سرے محل کیسز پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مک مکا کی وجہ سے انجام کو نہ پہنچ سکے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ ان کیسز میں مک مکا کی وجہ سے شواہد ضائع کئے گئے ،دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کی کرپشن بچانے میں مدد کی۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ یہی کارنامے جانتے ہوئے شاید بلاول صاحب فرزند زرداری کہلوانے پر برامان جاتے ہیں، پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ کی کرپٹ قیادت بھی جلد اسی انجام کو پہنچنے والی ہے ،پاکستان میں کرپشن کیسز میں سزا پر یہ خلائی مخلوق اور سلیکٹرز کی گردان شروع کر دیتے ہیں ۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ فرنچ عدالت کا فیصلہ بھی کیا خلائی مخلوق اور سلیکٹرز کی سازش ہے، زرداری گروپ کیا اس سزا کے خلاف فرنچ عدالتوں میں اپیل دائر کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں زیر سماعت کرپشن کیسز میں اس ڈیویلپمنٹ کو بھی کیسز کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے ، ساری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے پر زرداری گروپ کے خلاف الگ سے کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ سوئس اکاونٹس اور سرے محل کس پیسے سے بھرے گئے اس کیس کے فیصلے سے سارا کچا چٹھا کھل گیا ہے، وہ دن دور نہیں جب پیپلز پارٹی کے کرپشن پارٹنر ن لیگ پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی انجام کو پہنچیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…