اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پہلی انوکھی واردت جس نے ڈاکوئوں کا دل بھی موم کر دیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کچھ ڈاکوئوں نے ڈیلیوری بوائے کو روک کر لوٹ لیا ، اس کے جیب سے بٹوا اور دیگر قیمتی چیزیں بھی نکال لیں ،چوری کی واردت ہونے پر ڈلیوری بوائے رونا شروع ہو گیا ۔ یہ دیکھ کر
ڈاکوئوں کے دل میں رحم آگیا اور ڈلیوری بوائے کو نہ صرف لوٹا ہوا سامانا واپس کیا بلکہ اسے گلے لگا اور دلاسے بھی دیے ۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں ، صارفین بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ ڈاکو بھی حالات کی وجہ سے تنگ ہیں لیکن امیں ابھی بھی انسانیت ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ڈلیوری بوائے کا سامانا واپس کیا ۔