لاہور(این این آئی) لاہور شہر میں 32 علاقوں کی گلیوں کو لاک ڈائون کرنے کی فہرست تیار کر لی گئی، فہرست کو کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔سرکاری افسران اور سیاسی شخصیات کی رضا مندی سے فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں باقاعدہ منظوری دیں گے۔منظوری کے بعد کمشنر لاہور ڈویثرن، ڈپٹی کمشنر لاہور، سی سی پی او علاقوں کی گلیاں لاک ڈائون کرنے کا
لائحہ عمل اختیار کریں گے، علاقوں کی گلیاں کو لاک ڈاون کر دیا جائے گا۔واضح رہے پہلے مرحلے میں ہربنس پورہ، اقبال ٹان، شاہدرہ، شادباغ، والڈ سٹی کے علاقوں کو سربمہر کیا جائے گا۔ کینٹ، گلبرگ، مزنگ اور نشتر ٹان میں زیادہ کیسز والی گلیوں اور محلوں کو سیل کیا جائے گا۔ سلیکٹڈ لاک ڈان 2 ہفتوں تک جاری رہے گا۔ کسی کو آمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی، انتظامیہ متاثرہ علاقوں کی مسلسل نگرانی بھی کرے گی۔