بدھ‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا سے صحت یاب افراد کے پلازمہ کی دستیابی بہت اہمیت اختیار کر گئی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے انتہائی اہم کام کا آغاز کر دیا

datetime 16  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاول پور (آن لائن) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ کووڈ 19وباء کے پھیلائو کے باعث صحت یاب افراد کے پلازمہ کی دستیابی بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے ۔ شعبہ کمپیوٹر سائنس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اساتذہ اور طلباء نے پلازمہ کی فراہمی کو آسان کرنے کے لیے ایک ایپ متعارف کرایا ہے ۔

اس ایپ کی بدولت کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد اور اس وائرس سے متاثر افراد جنہیں بلڈ پلازمہ کی ضرورت ہو گی ایک پلیٹ فارم پرموجود ہوں گے ۔ اس ایپ پر ایسے تمام مریضوں کا ڈیٹا موجود ہوگا جو پلازمہ عطیہ کرنا چاہیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کووڈ 19وباء کے بعد کمیونٹی کے فائدے کے لیے بہت سے اقدامات کرنے میں کامیاب ہوئی جس میں فیکلٹی ممبران اور طلباء کا بہت بڑا کردار ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے ملازمین نے اپنی تنخواہوں سے وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 7ملین روپے سے زائد کا عطیہ جمع کرایا۔ہینڈ سینٹائزرز کی کمی کے موقع پر شعبہ فارمیسی اور سائنس سوسائٹی کے طلباء نے اپنی لیبارٹریوں میں معیاری ہینڈ سنیٹائزرز تیار کیے اور ڈاکٹرز ، اساتذہ اور پولیس کے لوگوں کو فراہم کیے گئے۔ یونیورسٹی کالج آف کنونشل اینڈ میڈیسن، ایگریکلچر فیکلٹی اور ویٹرنری فیکلٹی عام لوگوں کو بذریعہ ٹیلی فون سروس طبی مشورے ، فصلوں کی دیکھ بھال اور مویشیوں سے متعلق معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ چیئر مین شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر عمران سرور باجوہ نے کہا موبائل ایپ کے ذریعے بہت آسانی سے بلڈ پلازمہ عطیہ کرنے والے افراد تک رسائی ممکن ہو گی اور وہ وائس چانسلر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ اور سول ہسپتال بہاول پور کے حکام سے رابطہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شام میں کیا ہو رہا ہے؟


شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…