کراچی (این این آئی)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ ایسے حالات کا تصور ہم نے پہلے نہیں کیا تھا، کسی کے پاس ایسا کوئی راستہ نہیں ہے کہ بچوں کو ہم دوبارہ اسکول لیکر آئیں۔سعید غنی نے کہا کہ بہت کم اور محدود بچے ہیں جو آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں کیونکہ کئی علاقوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مختلف ایپلیکشن لانے کی کوشش کر رہے ہیں، جیسے جیسے مسائل آرہے ہیں
ہم اس کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ان اقدامات میں بہتری کی گنجائش ہے ہم مختلف اقدامات کر رہے ہیں، نویں سے بارہویں تک کے بچوں کو پاس کرنے میں مسائل تھے۔سعید غنی نے کہا کہ ہم قانون میں ترمیم کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکول میں والدین کا کہنا ہے کہ ہم فیس کیوں دیں، ہم اسکولوں کو کہتے ہیں کہ تنخواہیں دیں یہ ان کے لیے مشکل ہے۔