ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

سندھ اسمبلی نے گورنر کے اختیارات محدود کرنے کا قانون منظورکر لیا، انتہائی اہم کام کیلئے اب گورنر کی توثیق کی ضرورت نہیں ہو گی

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ اسمبلی اجلاس میں گورنر کے اختیارات محدود کرنے کا مسودہ قانون منظور کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں گورنر کے اختیارات محدود کرنے کا مسودہ قانون منظور کر لیا گیا، اب وزیر اعلی کے مشیروں کی تقرری کے لیے گورنر کی توثیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔اجلاس میں سندھ میں مشیران کی تقرری اور تنخواہ سے

متعلق اختیارات کے بل میں ترامیم منظور کی گئیں۔ سندھ کرونا ایمرجنسی ریلیف ایکٹ بھی ایوان سے منظور کر لیا گیا، جس سے کرونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت دی گئی رعایتوں کو قانونی تحفظ مل گیا۔سندھ وبائی امراض ترمیمی ایکٹ بھی منظور ہو گیا، وبائی امراض ترمیمی ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 لاکھ روپے تک کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے قواعد و ضوابط میں ترمیم بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے، جس کے بعد سندھ اسمبلی کے ارکان گھر بیٹھے ایوان کی کارروائی میں شریک ہو سکیں گے، اور آن لائن سندھ اسمبلی سیشن میں ارکان گھر بیٹھے تقاریر بھی کر سکیں گے، آن لائن سیشن بلانا اسپیکر سندھ اسمبلی کی صوابدید پر ہوگا۔اس سلسلے میں سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ پروگریسیو اور فیوچرسٹک قانون سازی میں پھر بازی لے گیا۔  سندھ اسمبلی کے اجلاس میں گورنر کے اختیارات محدود کرنے کا مسودہ قانون منظور کر لیا گیا، اب وزیر اعلی کے مشیروں کی تقرری کے لیے گورنر کی توثیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔اجلاس میں سندھ میں مشیران کی تقرری اور تنخواہ سے متعلق اختیارات کے بل میں ترامیم منظور کی گئیں۔ سندھ کرونا ایمرجنسی ریلیف ایکٹ بھی ایوان سے منظور کر لیا گیا، جس سے کرونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت دی گئی رعایتوں کو قانونی تحفظ مل گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…