اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا وائرس سے تشویشناک صورتحال، پلازمہ کی فروخت شرعاً درست نہیں ہے،پاکستان علماء کونسل اور دارالافتاء کی کرونا سے صحت یاب افراد سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان علماء کونسل اور دارالافتاء پاکستان نے کرونا وائرس سے صحت مند ہونے والے افراد کو پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلازمہ کی فروخت شرعاً درست نہیں ہے اور اس طرح کا عمل کرنے والا قانونی اور شرعی مجرم ہو گا، اسلام انسانیت کی بقاء اور سلامتی کا دین ہے اور کسی ایک فرد کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔ علماء کونسل کے

مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد و المدارس کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا محمد رفیق جامی، مولانا عبد الکریم ندیم، مولانا ایوب صفدر، مولانا اسعد زکریا قاسمی، قاضی مطیع اللہ سعیدی، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا اسعد حبیب شاہ جمالی، مولانا زبیر عابد، مولانا حق نواز خالد، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا اسید الرحمن سعید، مفتی عمر فاروق، علامہ طاہر الحسن، مولانا عثمان بیگ فاروقی، حاجی طیب شاد قادری، مولانا نعمان حاشر، مولانا عمار نذیر بلوچ، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا عصمت اللہ معاویہ، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا اسلم صدیقی اور دیگر علماء و مفتیان اور مشائخ عظام نے ایک فتویٰ میں کہا کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے انسانیت ابتلا اور آزمائش میں ہے، اس آزمائش اور ابتلا میں انسانیت کی خدمت کرنے والا اللہ کریم کے ہاں اجر و ثواب کا مستحق ہو گا۔ فتویٰ میں عید الاضحی سے قبل قربانی کے حوالے سے حکومت سے مکمل انتظامات کی اپیل کی گئی اور کہا گیا کہ اگر حکومت قربانی کے جانوروں کی منڈیوں پر پابندی لگانا چاہتی ہے تو احتیاطی تدابیر کے ساتھ متبادل انتظامات کرے، فتویٰ میں عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ نفلی حج اور قربانی کرنے والے افراد اپنے پیسے غرباء ، مساکین اور مستحقین میں تقسیم کردیں۔ قربانی جن افراد پر واجب ہے ان کیلئے حکومت احتیاطی تدابیر کے ساتھ قربانی اور جانوروں کی خریداری کا انتظام کرے۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے سعودی عرب کی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ حج کے سلسلہ میں مناسب اور شریعت کے مطابق فیصلہ کریں، اگر حج میں وبا پھیلنے کے خدشات موجود ہیں تو حج کی عددی تعداد کو مختصر کیا جا سکتا ہے تا کہ مسلمان اس اذیت و تکلیف سے دور رہیں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…