لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عظمی کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایم پی اے عظمی کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ عظمی کاردار کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ عظمی کاردار بطور ممبر میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی ترجمان حکومت پنجاب تھیں۔ آج عظمیٰ کاردار کی مبینہ ٹیلی فون کال لیک ہوئی جس میں وہ پارٹی رہنماؤں کے خلاف بات کر رہی تھیں۔ اس کال میں
انہوں نے فیاض الحسن چوہان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، مہرتارڑ، فردوس عاشق اعوان کے خلاف بات کی لیکن ابھی تک اس مبینہ کال میں لگائے گئے الزامات پر تحریک انصاف کے کسی بھی رہنما کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا، نہ ہی عظمیٰ کاردار کی جانب سے اس کال کی تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی انہوں نے تردید کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عہدے سے ہٹائے جانے کامطلب ہے کہ آڈیو کال اصلی ہے۔
So the leaked audio tape has been accepted as genuine I guess. pic.twitter.com/srXu5SMOPa
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 15, 2020