اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

ہمارے پاس کھانے کے پیسے نہیں، ٹکٹ کیسے خریدیں؟ کئی ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، اہم اسلامی ملک میں پاکستانی برے حالات کا شکار،پاکستانی حکومت سے مدد کی اپیل

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (آن لائن) کورونا وائرس کی وبا کے باعث قطر کی معیشت بھی بْری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کا اثر وہاں پر موجود لاکھوں پاکستانی تارکین وطن پر بھی پڑا ہے، جن کی بڑی گنتی فیفا ورلڈ کپ پراجیکٹ اور دیگر تعمیراتی منصوبوں میں کام کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قطر میں مقیم پاکستانی بہت بْرے حالات کا شکار ہو چکے ہیں۔پاکستانی مزدوروں کو کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی۔

اگر کوئی تنخواہ پر بہت زیادہ اصرار کرتا ہے تو اسے نوکری سے برخاست کر دیا جاتا ہے۔ ایک پاکستانی مزدورنے بتایا کہ وہ پچھلے تین سال سے قطر میں کام کر رہا ہے، پہلے پہل تنخواہوں کی ادائیگی ہوتی رہی۔ مگر کورونا کی وبا کے بعد صورت حال خراب ہو چکی ہے۔نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ اسے اور اس کے متعدد پاکستانی ساتھیوں کو تین، تین ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، جس کے باعث جہاں وہ خود پریشان ہیں، وہیں ان کے پاکستان میں موجود گھر والوں بھی روٹی کے محتاج ہو چکے ہیں۔ جب انہوں نے گزشتہ تین ماہ کی تنخواہیں مانگیں تو بجائے انہیں کچھ رقم دینے کے اْلٹا نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔ان کے پاس کھانے کی رقم بھی موجود نہیں، بھلا وہ واپسی کا ٹکٹ کیسے خرید سکتے ہیں۔ فوری طور پر وطن واپسی کے منتظر ہیں، تاہم خالی جیب ہونے کی وجہ سے وہ ٹکٹ خریدنے سے بھی محروم ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تھوڑی قیمت پر ٹکٹیں فراہم کی جائیں، تاکہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے وطن واپس جانے میں کامیاب ہو سکیں۔  قطر میں مقیم پاکستانی بہت بْرے حالات کا شکار ہو چکے ہیں۔پاکستانی مزدوروں کو کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی۔ اگر کوئی تنخواہ پر بہت زیادہ اصرار کرتا ہے تو اسے نوکری سے برخاست کر دیا جاتا ہے۔ ایک پاکستانی مزدورنے بتایا کہ وہ پچھلے تین سال سے قطر میں کام کر رہا ہے، پہلے پہل تنخواہوں کی ادائیگی ہوتی رہی۔ مگر کورونا کی وبا کے بعد صورت حال خراب ہو چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…