شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان میں کرونا وائرس ایس او پیز کے مطابق ماسک نہ پہننے پر جرمانہ مقرر کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے ضلع بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا ہے۔ڈی سی شاہد علی خان نے کہاکہ ضلع میں ماسک لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شاہد علی خان کو 4 جون کو شمالی وزیرستان کا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ نوشہرہ میں ڈی سی کے عہدے پر فائز تھے۔