اسلام آباد(این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بتایاگیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں ملک بھر میں ایس او پیز کی 10557خلاف ورزیاں ریکارڈہوئیں ۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔اجلاس میں ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی ۔
اجلاس کو بتایاگیاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں ملک بھر میں ایس او پیز کی 10557خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں ،1252 سے زیادہ مارکیٹوں ، دکانوں ، 12 صنعتوں اور 1148 ٹرانسپورٹ کوجرمانہ اورسیل کردیا گیا۔ بتایاگیاکہ ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی کی بنیاد پر ، مظفرآباد میں 200000 آبادی والا مکمل لاک ڈائون ہے ،ملک کے مختلف حصوں میں لگ بھگ 50000 آبادی اور 1200 سے زیادہ مکمل لاک ڈاؤن ہے، آزاد جموں و کشمیر میں 589 خلاف ورزیاں ریکارڈ، 16 دکانیں، 226 ٹرانسپورٹ بند ہے ،گلگت بلتستان میں 128 خلاف ورزیاں ، 28 دکانیں ، 30 گاڑیاں بند ہوئیں خیبر پختونخوا میں 3878 خلاف ورزیاں ریکارڈ، 222 دکانیں، 193 مارکیٹس بند ہیں ،خیبر پختونخوا میں 1157 لوگوں کو انفرادی جرمانہ کیا گیا، پنجاب میں 4929 خلاف ورزیاں ریکارڈ 801 دکانیں ، 12 انڈسٹریز 691 ٹرانسپورٹ بند ہے ،اسلام آباد میں 21 خلاف ورزیاں1 ہوٹل ، 7 دکانیں 8 گاڑیاں بند کی گئیں ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد میں چار افراد گرفتار کئے گئے ۔