اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا مریضوں کے علاج معالجے کی ادویات و دیگر طبی سامان کی نایابی اور مہنگے داموں دستیابی،ن لیگ کا شدید احتجاج،حکومت کو آئینہ دکھا دیا

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کورونا مریضوں کے علاج معالجے کی ادویات اور دیگر طبی سامان کی نایابی اور مہنگے داموں دستیابی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب بازار میں آکسی میٹرز ہزاروں روپے میں فروخت کرکے عوام کو لوٹا جارہا ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ

عمران صاحب آپ وزیر صحت اور وزیراعظم ہیں، خدارا جاگ جائیں، عوام کورونا سے مررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب گھروں میں زیرعلاج کورونا مریضوں کی دوائی کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب چند سو روپے میں دستیاب ہونے والا آکسی میٹر اس وقت ہزاروں روپے میں بلیک ہورہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کورونا کی دوائیاں بازار سے غائب ہیں یا پھر سونے کے بہاو فروخت ہورہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب بھاپ لینے والے کرسٹل تک بازار میں انتہائی مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں، آپ کہاں ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کھانے پینے کی اشیاء، آٹا، چینی، انڈے، دالیں اور دیگر ضروریات زندگی عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام کو حالات کے رحم وکرم پر نہ چھوڑیں، ہسپتالوں کا دورہ کریں ، دیکھیں لوگ کس طرح خوار ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آکسیجن سینڈرز اور وینٹی لیٹرز کی کمی اور عدم دستیابی کا نوٹس لیں ،عمران صاحب کورونا سے عوام کی سانس بند ہورہی ہے، حکومت عوام کی مدد کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…