اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

سڑکیں، سکول، کلینک، گودام، نہروں کوپختہ بنانے کے منصوبے شروع  کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ،شہبازشریف نےپبلک ورکس پروگرام شروع کرنے کا مطالبہ  کردیا

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ملک میں بڑے پیمانے پر پبلک ورکس پروگرام شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت چلانے کے لئے شرح سود فی الفور کم کرکے 6 فیصد کی جائے ۔ ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ملک بھر میں سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت تعمیرات کا آغاز کیاجائے تاکہ لوگوں کو روزگار مل سکے ۔

انہوںنے کہاکہ سڑکیں، سکول، کلینک، گودام، نہروں کوپختہ بنانے کے منصوبے شروع کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے پھر غلط فیصلہ کیا اور ’پی،ایس،ڈی،پی‘ میں اضافے کے بجائے گزشتہ برس سے بھی کم بجٹ رکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ایس ڈی پی میں بجٹ بڑھائیں، ملک میں نئے منصوبے شروع کرکے معاشی سرگرمیاں بڑھاسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت انکم ٹیکس میں کمی کا جراتمندانہ اقدام کرے، عوام سے بوجھ کم کرے ۔ انہوںنے کہاکہ برے حالات میں عوام کو ریلیف اور رعایت پر مبنی بجٹ دیں، طلب بڑھانے سے ہی معیشت چل سکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبوں کے لئے وسائل اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے کی اپ گریڈیشن کے لئے مختص رقم سے یہ منصوبہ اگلے 200 سال میں مکمل نہیں ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ ٹیکس جمع نہ ہونے کی ذمہ دارخود حکومت ہے، یہ اس کا اپنا پیدا کردہ مسئلہ ہے ،مسلم لیگ (ن) نے ٹیکس وصولی سالانہ 14.5 فیصد کے مجموعی شرح پر رکھی تھی ۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ہماری بنائی ہوئی پالیسی پر چلتی تو اس سال 5000 ارب ٹیکس جمع ہوتا ،پی ٹی آئی ہماری بنائی پالیسی پر چلتی تو آئندہ مالی سال کا ٹیکس ہدف 5700 ارب ہوتا ،ضد کے بجائے دانائی، دانشمندی، کھلے ذہن اور دل سے سوچا جائے،حکومت عوام سے وسائل لینے کے بجائے انہیں وسائل اور ریلیف دینے کی پالیسی اپنائے، 5.8 فیصد اور منفی شرح ترقی کے حالات میں زمین آسمان کا فرق ہے، دونوں کے لئے بجٹ میں الگ نوعیت کے اقدامات درکار ہیں



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…