اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کافیصلہ ۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کافیصلہ کیا ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ سندھ کے سرکاری ملازمین کی مالی مراعات میں 10 فیصد تک
اضافے کی تجویزہے جبکہ پنشن میں بھی 10 فیصد اضافے سمیت مختلف تجاویز زیر غور ہیں ،ذرائع کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 10 سے زائد محکموں کی نئی سکیمز بجٹ میں شامل نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔