اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا وائرس کا جن بوتل سے باہر آگیا، ہر طرف لاشیں نہیں دیکھنی تو طاقت کے زور سے کرفیو لگا دیں، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی حکومت سے اپیل

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پروفیسر جاوید اکرم وائس چانسلر یو ایچ ایس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا جن بوتل سے باہر آ گیا ہے، حکومت کو اگر ہر طرف لاشیں نہیں دیکھنی تو طاقت کے زور سے کرفیو لگا دیں، ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ یہ صرف میں نہیں نہیں کہا ہے بلکہ اسد عمر نے بھی آج یہی کہا ہے۔

میں نے کچھ دن پہلے کہا اور انہوں نے آج کہا، اسد عمر نے کہا کہ جون کے آخر تک ہم پندرہ سے بیس لاکھ لوگوں کو ٹچ کریں گے اور کئی اموات ہو جائیں گی۔ امپریل کالج لندن کی ویب سائٹ پر چلے جائیں، انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان میں لاکھوں میں ڈیڈ باڈیز اٹھا رہے ہوں گے، میں بھی یہ سمجھتا ہوں کہ اللہ کرے میرا اندازہ غلط ہو۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ وباء گھر گھر کی وبا بن گئی ہے، کیسز ڈھونڈنے کی بجائے کیسز ہمیں ڈھونڈ رہے ہیں، اللہ پاکستانیوں کو اور پوری دنیا کو محفوظ رکھے۔ پاکستان میں حالات بہت تشویشناک ہیں، میری حکومت سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہو گی کہ خدارا آپ نے پبلک کو اونر شپ دی تھی کہ رمضان سے پہلے اونر شپ لے لیں، رمضان میں ایک شخص بچوں سمیت جوتیاں لینے گیا اور تین جانیں چلی گئیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے لاک ڈاؤن کو موثر ہتھیار قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کے لوگ اپنی جانیں دے کر شہادت حاصل کر رہے ہیں اور ہم تو شہادت حاصل کر لیں گے لیکن فرنٹ لائن کے لوگ اگر اس طرح مرتے رہے تو فرنٹ لائن پر اس موذی مرض کے خلاف کون لڑے گا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے انٹرویو میں حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ طاقت کے زور پر کرفیو لگا دیں۔  حکومت کو اگر ہر طرف لاشیں نہیں دیکھنی تو طاقت کے زور سے کرفیو لگا دیں، ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ یہ صرف میں نہیں نہیں کہا ہے بلکہ اسد عمر نے بھی آج یہی کہا ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…