اسلام آباد(آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں پیر سے شدید گرمی پڑنے کی پیشنگوئی کردی۔میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں4 سے6ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پہاڑی علاقوں میں3سے5ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔کراچی میں آج پیر کو درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں اگلے چند روز میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ تین چار روز میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ آج پیر سے بدھ تک میدانی
علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں4 سے6ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پہاڑی علاقوں میں3سے5ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔کراچی میں آج پیر کو درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔تاہم گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی آئندہ دو روز میں گرمی میں اضافہ ہوگا،گر می کی جزوی لہر بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے سبب پیدا ہوگی۔ہوا کا کم دباؤ فی الحال بھارتی گجرات کے قریب موجود ہے۔