فیصل آباد (آن لائن )گندم کی قیمت میں 60روپے فی من مزید اضافہ ، اوپن مارکیٹ میں گندم ساڑھے 19سو روپے فی من ہوگئی ، چکی مالکان نے آٹا مہنگا کردیا آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ،چکی مالکان نے آٹا ایک بار پھر 57سے 60روپے فی کلو کردیا ۔آن لائن کے مطابق فیصل آبادمیں گندم پہلے 13سے 14سوروپے فی من فروخت ہو رہی تھی جبکہ گذشتہ چند روز کے دوران منافع خوروں نے گندم کی قیمت 18سے ساڑھے 18روپے کر دی ہے گندم کسانوں سے منافع خوروں کے ہاتھ آگئی ہے جو کہ اب وہ بھی اوپن مارکیٹ
میں غائب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے چکی مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے جو کہ 45سے 50روپے فی کلو آٹا فروخت ہورہا تھا وہ اب ایک بار پھر 57سے 60روپے فی کلو فروخت رہا ہے چکی مالکان کا کہنا ہے اگر صورتحا ل یہی رہی تو فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں گنڈم کا بحران بحران پیدا ہوجائے گا مہنگی گندم ہونے بعد آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے،شہریوں نے وایز اعظم عمران خان سے مطالبہ گیا ہے کہ گندم کو بحران پیدا ہونے سے پہلے ہی نوٹس لیا جائے تاکہ عام مزید پریشان نہ ہوسکے ۔