کراچی(این این آئی)شہر قائد میں کرونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی، کے ایم سی کی جانب سے قبرستانوں میں ہونے والی تدفین کے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس سے اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، کے ایم سی کی جانب سے قبرستانوں میں ہونے والی تدفین کے اعدادوشمار جاری کردیئے
گئے ہیں۔کے ایم سی کے مطابق یکم جون سے 10 جون تک 1300 سے زائد اموات ہوئیں، گزشتہ سال جون کے 30 دنوں میں 2375 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔ کے ایم سی حکام کے مطابق کراچی میں 40 فیصد اموات میں اضافہ ہوا ہے، 10 رمضان کے بعد سے صورتحال خراب ہوئی جبکہ کراچی میں قبرستانوں کی مجموعی تعداد 208 ہے۔