ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ہائی کورٹ کا حکم اور حکومتی احکام بھی نظرانداز، چینی 70 کی بجائے کتنے میں فروخت ہونے گی؟ چینی کی قلت کا بھی خدشہ

datetime 14  جون‬‮  2020 |

تلہار(این این آئی)تلہار اور گردو نواح کے شہروں میں چینی 90 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی، چینی کی قلت کا خدشہ، بیوپاری چینی اسٹاک کرنے لگے، ہائی کورٹ کا حکم اور حکومتی احکام بھی نظر انداز، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک بھر میں چینی 70 روپیہ فی کلو فروخت کرنے کا حکم جاری کیا ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے بھی چینی کے نرخ کم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،

لیکن ضلع انتظامیہ بدین کی نااہلی کی وجہ سے تلہار شہر کے بیوپاریوں نے چینی کے نرخ اپنی مرضی سے مقرر کر دئے ہیں، شہر تلہار اور گردو نواح میں اس وقت چینی 90 روپیہ فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، چینی کے ہول سیل بیوپاریوں نے چینی کا اسٹاک کرنا بھی شروع کردیا ہے، کیونکہ چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ہم کو بھی چینی مھنگے نرخ پر مل رہی ہے، اگر ضلع انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ نے بیوپاریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کی تو ہم چینی کی فروخت بند کر دینگے، چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ہوٹل مالکان نے بھی چائے کے ایک کپ کی قیمت میں دس روپیہ اضافہ کردیا ہے، ہوٹلوں پر 30 روپیہ فروخت ہونے والا چائے کا کپ اب 40 روپئے کا ہو گیا ہے۔  اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک بھر میں چینی 70 روپیہ فی کلو فروخت کرنے کا حکم جاری کیا ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے بھی چینی کے نرخ کم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، لیکن ضلع انتظامیہ بدین کی نااہلی کی وجہ سے تلہار شہر کے بیوپاریوں نے چینی کے نرخ اپنی مرضی سے مقرر کر دئے ہیں، شہر تلہار اور گردو نواح میں اس وقت چینی 90 روپیہ فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، چینی کے ہول سیل بیوپاریوں نے چینی کا اسٹاک کرنا بھی شروع کردیا ہے، کیونکہ چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…