جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

بھارت نے حملے کی جرات کی تو اگلے پچھلے سارے حساب برابر کردیں گے، پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان

datetime 14  جون‬‮  2020 |

مظفرآباد (این این آئی)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فارو ق حیدرخان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے سیز فائرلائن پر مسلسل جارحیت کرنے والی بھارتی فوج کے دانت کھٹے کیے ہیں۔ افواج پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت بوکھلا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے ہمیشہ سیز فائر لائن پر معصوم آبادی کو نشانہ بناتا ہے اگر آزادکشمیر پر حملے کی

جرات کی تو اگلے پچھلے سارے حساب برابر کرینگے آزادکشمیر کا ہر پیروجوان دفاع وطن کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیگا۔مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا جو بازار گرم ہے اس سے دنیا کو اوجھل رکھنے کیلئے بھارت مکروہ چالیں اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتاآیا ہے لیکن دنیا اب بھارت کے مکر و فریب کو جان چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کرونا سے بچاو کیلئے کشمیریوں کو طبی سہولیات جان بوجھ کر نہیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ کرونا کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دفاع وطن کیلئے برسر پیکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ بزدل بھارتی فوج سیز فائر لائن پر نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہوے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس کا نوٹس لے۔پاک فوج نے سیز فائرلائن پر بھارتی فوج کو منہ تو ڑ جواب دیکر کشمیریوں کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں ، پاک فوج نے سیز فائر لائن پر بھارت کے فوجیوں کو نشانہ بنا کر بتا دیا ہے کہ افواج پاکستان خونی لکیر کے دوسری طرف شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔ کرونا وائر س کی آڑ میں مودی جعلی مقابلوں کے ذریعے کشمیریوں نوجوانوں کو شہید کروارہا ہے جس پر سخت تشویش ہے۔ بزدل ہندوستانی فوج پاک فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتی اس لیے سیز فائرلائن پر معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے۔

وزیراعظم کا بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والی خاتون کے ورثاء￿ سے اظہار تعزیت۔انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ سیز فائر لائن کے دونوں جانب بسنے والے کشمیری افواج پاکستان سے پیار کرتے ہیں اور اسے اپنی محافظ فوج سمجھتے ہیں۔ افواج پاکستان نے کبھی خونی لکیرکے دوسری جانب کسی شہری کو نشانہ نہیں بنایا جبکہ ہندوستان کی فوج ہمیشہ شہری آبادی کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی دکھاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…