اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

متعدد امراض کی روک تھام ، نسل پرستی کے خلاف جو تعلیمات آخری نبیؐ نے پیش کیں،اس کی مثال نہیں ملتی،امریکی عیسائی دانشور کا نبی اکرمؐ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

datetime 14  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکا کے ایک کیتھولک عیسائی دانشور ڈاکٹر کریج کونسیڈین نے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فلسفہ انسانیت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اورکہاہے کہ متعدد امراض کی روک تھام اور نسل پرستی کے خلاف جو تعلیمات آخری نبی نے پیش کیں،انسانی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی دانشور کا کہنا تھا کہ متعدد امراض اور نسل پرستی کے حوالے سے ہمیں اسلام کے فلسفے اور تعلیمات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں مسلمانوں کے آخری پیغمبر کی متعددی امراض اور دیگر امور میں تعلیمات سے بہت زیادہ متاثر ہوں۔امریکی مصنف اور دانشور کا کہنا ہے کہ نبی مہربان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں پہلے انسان ہیں جنہوں نے بت پرستی اور نسل پرستی کوختم کیا۔امریکی تجزیہ نگار اور مصنف نے ’’نسانی محمد۔نظر مسیحی‘‘کے عنوان سے ایک کتاب بھی تالیف کی ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت اور آپ کی تعلیمات کے حوالے سے تفصیلی مضامین شائع کیے ہیں۔ ان کے بیشتر مضامین میں احادیث نبوی بیان کی گئی ہیں۔ مغرب میں ان کی اس کتاب اور دیگر کتب کو کافی مقبولیت حاصل ہے۔  ڈاکٹر کریج کونسیڈین نے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فلسفہ انسانیت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اورکہاہے کہ متعدد امراض کی روک تھام اور نسل پرستی کے خلاف جو تعلیمات آخری نبی نے پیش کیں،انسانی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی دانشور کا کہنا تھا کہ متعدد امراض اور نسل پرستی کے حوالے سے ہمیں اسلام کے فلسفے اور تعلیمات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…