راولپنڈی(آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ترکی کی جانب سے پاکستان کے لئے جدید جنگی بحری جہاز بنانے کے آغاز پر سابق ڈائریکٹر ”را” ریٹائرڈ میجر گوروّ آریا کے ٹویٹ پرردِعمل میں کہا ہے کہ ترکی کا پاکستان کے لئے جدید جنگی بحری جہاز بنانا دو برادر مسلمان ممالک کا آپس کا معاملہ ہے یہ بھائی چارہ دونوں ممالک کے ایک دوسرے کے لئے جذبات اور احساسات کا ترجمان ہے انہوں نے کہا کہ
ترکی اور پاکستان ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس بھائی چارے پر ریٹائرڈ میجر گوروّ آریا کے جسم کے حصوں سے جلنے کی بو آ رہی ہے فیاض الحسن چوہان نے کہا بہتر ہو گا کہ را کا سابقہ ڈائریکٹر اپنی اوقات میں رہے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پاکستانی عوام مودی سرکار، انڈین را اور ریٹائرڈ میجر گوروّ آریا کے جلنے کی بو پر پھولے نہیں سما رہی ہے۔