اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا وائرس وبا میں تشویشناک اضافہ، عید الاضحی پر مویشی منڈیاں نہ لگانے کا فیصلہ

datetime 14  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کورونا وائرس وبا میں تشویشناک اضافے پرحکومت سندھ نے عید الاضحی پرسندھ میں مویشی منڈیاں نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اوراس ضمن میں محکمہ بلدیات نے مویشی منڈیوں کے انعقادسے متعلق اپنی سفارشات واپس لے لی ہیں۔ اس سے قبل محکمہ بلدیات نے حفاظتی تدابیرکے تحت سندھ میں عیدالاضحی کی مناسبت سے مویشی منڈیاں لگانے کی سفارش کی تھی اورصوبے کے مختلف شہروں میں مویشی منڈیوں کا انعقاد بھی کیا گیا

جہاں حفاظتی تدابیرکی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں،اس صورتحال اورکورونا کیسزکی وبامیں تشویشناک حد تک اضافے کے باعث محکمہ بلدیات سندھ نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ کرعید الاضحی پرمویشی منڈیوں کے انعقاد کی سفارشات واپس لینے سے آگاہ کردیا ہے۔سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ بلدیات مویشی منڈیوں کے اجازت نامے منسوخ کرنے کی سفارش کرتا ہے،صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر مویشی منڈیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے،محکمہ داخلہ سے گذارش ہے کہ مویشی منڈیوں کے انعقاد کے لیے جاری کیے گئے ایسے تمام اجازت نامے منسوخ کردئیے جائیں،اس سے قبل محکمہ بلدیات نے سندھ میں مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی تھی اورحیدرآباد، تلہار بدین، نوابشاہ، دوڑ، نوشہروفیروز،خیرپور،سکھرمیں مویشی منڈیوں کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جبکہ کراچی میں مویشی منڈی کے لیے ٹھیکہ دینے کی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی تھی۔ اس سے قبل محکمہ بلدیات نے حفاظتی تدابیرکے تحت سندھ میں عیدالاضحی کی مناسبت سے مویشی منڈیاں لگانے کی سفارش کی تھی اورصوبے کے مختلف شہروں میں مویشی منڈیوں کا انعقاد بھی کیا گیا جہاں حفاظتی تدابیرکی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں،اس صورتحال اورکورونا کیسزکی وبامیں تشویشناک حد تک اضافے کے باعث محکمہ بلدیات سندھ نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ کرعید الاضحی پرمویشی منڈیوں کے انعقاد کی سفارشات واپس لینے سے آگاہ کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…