اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

شوگر سکینڈل وزیراعظم کی ہدایات پر عملدرآمد شروع، پابندی کے باوجود بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور شوگر سکینڈل میں کردار پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤدکیخلاف قدم اٹھا لیا گیا

datetime 14  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پابندی کے باوجود بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور شوگر سکینڈل میں کردار پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کیخلاف تحقیقات کا آ غاز کر دیا گیا ہے۔ شوگر سکینڈل پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر کارروائی کے لئے معاملہ نیب کو بھجوا دیا گیا ہے جبکہ بھارت کے ساتھ تجارت کے معاملے کی تحقیقات کا ذمہ وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر کے سپرد کیا گیا ہے

جن کو دو ہفتے کے اندر اس معاملے پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم وہ مقررہ مدت کیدوران رپورٹ جمع نہ کرا سکے جس پر وزیراعظم نے ناراضی کا اظہار بھی کیا ہے، دوسری جانب وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب ے سے بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت پر پابندی کے باوجود بھارت سے جان بچانے والی ادویات اور خام مال منگوایا گیا اور ملکی ضروریات کو پس پشت ڈالتے ہوئے پاکستان سے ماسک، گلوز، سینی ٹائزرز اور دیگر سامان بھارت بھجوایا گیا، اس معاملے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا بھی کردار ہے جنہوں نے بھارت سے سامان منگوانے کے لئے وزارت تجارت کو درخواست دی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے ایس آر او جاری کرائے، میڈیا رپورٹس منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم نے اس معاملے کا نوٹس لیا اور معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کو اس معاملے کی تحقیقات کی ہدایات جاری کیں اور دو ہفتے کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تاہم چار ہفتے گزرنے کے باوجود شہزاد اکبر نے اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہ کی جس پر وزیراعظم نے اظہار ناراضی بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا نام شوگر سیکینڈل میں بھی سامنے آیا ہے، اور ایف آ ئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے چینی کی بر آمد کے حوالے سے انکی سفارشات پر سوالات اٹھائے ہیں اور اب یہ معاملہ نیب کو بھجوا دیا گیا ہے جو اس کی تحقیقات کر رہاہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…