اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اور معروف صحافی ہارون رشید نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کیا کہ اس پولیس کے ساتھ جو کبھی کسی کو انصاف مہیا نہیں کرتی، پندرہ مئی کو تین تھانے اور بزدار صاحب کے قریبی رشتے دار تونسہ میں ایک آدمی کی 170 کنال اراضی پر چڑھ دوڑے۔ اگلے دن عدالت نے انہیں روکا پھر ہائی کورٹ نے روکا، اب ہائی کورٹ نے توہین عدالت میں طلب کیا ہے۔ عدالت ڈی ایس پی کی قیادت میں تین تھانوں کی پولیس جاتی ہے، عثمان بزدار کے بارے میں ہارون رشید
نے کہا کہ کہاں یہ ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین تھے جہاں انہوں نے گھوسٹ ملازم رکھے ہوئے تھے، ان کے رشتے دار ان کے خلاف پریس کانفرنسیں کرتے تھے جو انہیں رکوانی پڑتی ہیں، ان کے رشتہ دار تونسہ میں زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں صرف ان کے رشتہ دار ہی نہیں کر رہے بلکہ اور لوگ بھی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں، تونسہ بار نے ہڑتال کر دی ہے، ڈیرہ غازی خان بار ہڑتال کرنے کے لئے تیار ہے اس کے بعد ملتان میں ہڑتال ہو سکتی ہے، عثمان بزدار کی آپ کیا بات کرتے ہیں۔