جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

کورونا وائرس جیسے مہلک وائرس سے بچنا ہے تو یہ چیزیں استعمال کریں، قوت مدافعت میں اضافے کی انتہائی مفید خوراک

datetime 14  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس جیسے مہلک وائرس سے بچنا ہے تو اپنے امیون سسٹم (قوت مدافعت) کو بڑھائیں۔ امیون سسٹم کو بڑھانے کے لئے سوشل میڈیا پر بہت ہی قیمتی رائے دی گئی ہیں، صبح ایک عدد لہسن چاپ کرکے پانی کے ساتھ لیں، کم از کم دو ہفتے آپ یہ عمل کریں گے، دوپہر کو کھانے کے ساتھ دہی اور کچا پیاز استعمال کریں۔ قوت مدافعت بڑھانے کے لئے دن میں کسی بھی وقت ایک کھجور کھائیں۔

جب بھی دن میں چائے پئیں اس میں دو عدد لونگ ڈال لیں آخر میں لونگ چبا کر کھائیں، یہ صرف دو ہفتے تک کرنا ہے۔ وٹامن اے، سی اور ڈی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، وٹامن اے حاصل کرنے کے لئے آم اور خوبانی کھائیں اور خاص کر خوبانی کے بادام ضرور کھائیں۔ وٹامن ڈی کے لئے، گلیکسوز ڈی ایک چمچ ایک گلاس پانی میں ڈال کر پئیں یا پھردس سے پندرہ منٹ دھوپ میں رہیں۔ وٹامن سی کے لئے لیموں ایک عدد پانی میں ڈال کر پئیں، لیچی، مالٹا، چیری، امرود ان میں بھی وٹامن سی وافر مقدار میں ہے۔ رات کو کھانے کے بعد ادرک اور دارچینی کا قہوہ پئیں، یہ عمل بھی آپ کم از کم دو ہفتے تک کریں۔ جو چیزیں آپ کے امیون سسٹم کو کمزور کرتی ہیں ان میں چاول، چینی، فنائیل، مچھر مار سپرے، مورٹین کوئیل، مورٹین لیکویڈ شامل ہیں۔ ان ہدایات پر عمل کریں اور کورونا جیسے موذی مرض سے محفوظ رہیں۔ یہ تمام ایسی چیزیں ہیں جو آپ کی پہنچ میں ہیں اور آپ کے کچن کا حصہ ہیں، چائے اور قہوہ تقریباً تمام ہی گھروں میں استعمال کیا جاتا ہے، اگر قہوہ اور چائے میں مذکورہ چیزیں شامل کر لی جائیں تو یہ سونے پر سہاگہ ہو گا اور آپ کے امیون سسٹم کے لئے انتہائی کارآمد نسخہ ہو گا۔ آج کل آم اور خوبانی عام ہیں وہ آپ کھا سکتے ہیں، اگر آپ گلیکسوز ڈی نہیں پی سکتے تو دھوپ تو ہے ہی بہت وافر مقدار میں دس پندرہ منٹ دھوپ میں چکر لگا لیں اور وٹامن کی کمی پوری۔ اللہ پاک تمام انسانوں کو اس وباء سے محفوظ فرمائیں۔ آمین۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…