اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

کرونا کے کیسز تیزی سے پھیل رہے ہیں اور حکومت انتقامی کارروائیوں  میں مصروف ہے‘عطاء اللہ تارڑ  پھٹ پڑے

datetime 14  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن ) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں ہونے والی کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں،دو سال سے جاری سیاسی بنیادوں پر قائم کردہ کیسز میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ کرونا کے کیسز تیزی سے پھیل رہے ہیں اور حکومت انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

اپوزیشن کے ممبران پر قائم کردہ کیس تاریخ کا بدترین سیاسی انتقام ہے۔انہوںنے کہاکہ دوسری طرف سو ارب کی چینی چوری کرنے والے جہانگیر ترین کو شاہانہ پروٹوکول دے کر رخصت کیا گیا۔جہانگیر ترین کا نام نہ تو ای سی ایل میں ڈالا گیا اور نہ ہی ایف آئی اے کی طرف سے پوچھا گیا کہ کس غرض سے باہر جا رہے،رات کے اندھیرے میں جہانگیر ترین کو ملک سے بھگا دیا جاتا ہے اور چھٹی والے دن نیب دفتر کھول کر سلیمان شہباز کے حوالے سے اسٹیٹمنٹ جاری کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ قانون اور ضابطے کیخلاف تعینات ہونے والے شہزاد اکبر لندن سرکاری خرچے پر کیا کرنے جاتے رہے ہیں۔نام نہاد احتساب اور نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پول کھل چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…