جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پنجاب حکومت آئندہ مالی سال 2020-21کا بجٹ آج  پیش کریگی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے بارے وفاق کی پیروی کئے جانے کا امکان

datetime 14  جون‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )پنجاب حکومت آئندہ مالی سال 2020-21کا بجٹ آج ( پیر) کے روز پیش کرے گی ، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت آئندہ مالی سال کیلئے تقریباً2240 ارب روپے کے حجم کا بجٹ پیش کریں گے جو رواں مالی سال کیلئے1812ارب روپے کے نظر ثانی شدہ بجٹ سے 428ارب زائد ہو گا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اخراجات کے مجموعی حجم کا تخمینہ2115 ارب روپے

لگایا گیا ہے جس میں اخراجات جاریہ کے حجم کا تخمینہ 1778ارب روپے لگایا گیا ہے ۔ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کا حجم337 ارب روپے رکھنے کی تجویز دئیے جانے کا امکان ہے ۔زرائع کے مطابق پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا بلکہ بعض ٹیکسوں کی شرح کمی کی تجویز دئیے جانے کا امکان ہے ۔کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی حالات کی وجہ سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کے حوالے سے وفاق کی پیروی کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لئے اخراجات جاریہ کی مد میں پرائمری ہیلتھ کیلئے121ارب روپے، سپیشلائزڈ ہیلتھ کے لئے128 ارب روپے، سکولزایجوکیش کے لئے319 ارب روپے، پولیس کے لئے158 ارب روپے اور دیگر محکموں کے لئے 618 ارب روپے تجویز کئے جانے کا امکان ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پرائمری ہیلتھ، سپیشلائزڈ ہیلتھ، سکول ایجوکیشن اور پولیس کے اخراجات جاریہ کے بجٹ میں46 ارب روپے اضافے کی تجویز ہے جبکہ دیگر محکموں کے اخراجات جاریہ کے بجٹ میں 27 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز ہے۔ آئندہ مالی سال کے لئے پنجاب کی مجموعی آمدنی 2240 ارب روپے میں سے1433 ارب روپے وفاق سے قابل تقسیم محاصل سے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے جبکہ صوبائی محاصل سے آمدنی کا تخمینہ 317ارب روپے لگایا گیا ہے۔ ڈونرز ایجنسیوں سے 133ارب روپے، انوویٹنگ فنانسنگ سے 25 ارب روپے اور

اکائونٹ ٹو(فوڈ)سے331 ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاق کی طرح پنجاب کے بجٹ میں بھی کورونا وائرس کے لئے 22ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے جس میں سے 13ارب روپے نان ڈویلپمنٹ جبکہ 9ارب روپے ڈویلپمنٹ بجٹ کی مد میں تجویز کئے جائیں گے۔ اس بجٹ سے سرکاری ہسپتالوںمیں کورونا کے مریضوں کے لئے سہولیات کی فراہمی اور آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر خزانہ فنانس بل اور ضمنی بجٹ 2019-20بھی ایوان میںپیش کریں گے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے بجٹ اجلاس کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…