وزیراعظم کو سرکاری ملازمین کی مشکلات کا احساس ہے، حالات بہتر ہوتے ہی ریلیف دینے کا اعلان

14  جون‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بجٹ تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ سرکاری ملازمین کو اچھی تنخواہ ملنا چاہیے،وزیراعظم کو سرکاری ملازمین کی مشکلات کا احساس ہے۔

اپنے بیان میں شہباز گل نے کہاکہ معیشت کرونا کے باعث دباؤ کا شکار ہے ، حالات کے بہتر ہوتے ہی سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ اپنے دور میں کوئی ایک سرکاری ادارہ ٹھیک نہ کر سکی، کوئی شہباز شریف کو بتائے صحت کا بجٹ آپ کے دور سے دو گنا ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوئی انکو جگائے کہ انفلیشن سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے، انکو ہوش میں لائیں کہ پٹرول کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہو چکی ہیں۔شہباز گل نے کہاکہ ان کو یہ بھی بتائیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی میں مزید کمی ہو گی، انکو کوئی بتائے حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد کمی کی، یہی بات آپکو حیران کر رہی ہے کہ ان حالات میں ایسا بجٹ کیسے آ گیا۔ انہوںنے کہاکہ اگر بجٹ پڑھا ہوتا تو پوچھنا نہ پڑتا کہ معاشی تحریک کے اقدامات کہاں ہیں، اپنے دور میں کسان سے 120 روپے من گنا ہتھیانے والے کسان کے کتنے ہمدرد ہیں عوام جانتی ہے،جنہیں عوام مسترد کر چکی وہ عوامی بجٹ کو مسترد کر کے غم غلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…