اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا کے علاج کے نام پرمریضوں کی کھال ادھیڑی جارہی ہے ، کرونا ٹیسٹ کیلئے ہزاروں روپے وصول کئے جا رہے ہیں ، انہوں نے انکشاف کیا کہ سائوتھ سٹی ہسپتال کراچی تقریباً11ہزار روپے ، آغا خان ہسپتال کراچی 9ہزار، ضیاالدین ہسپتال کراچی تقریباً ساڑھے
8ہزار روپے،لیاقت ہسپتال کراچی ساڑھے 8ہزار روپے، شوکت خانم ہسپتال لاہور جو عوام کے چندے سے بنایا گیا وہاں تقریباً 9ہزار 200روپے وصول کئے جارہے ہیں،چغتائی لیب لاہورتقریباً7ہزار 900 روپے، اسلام آباد ڈائیگنوسٹک سنٹر میں 7ہزار 200جبکہ شفا انٹرنیشنل میں7ہزار 700روپے لئے جاتے ہیں ، سرکاری ہسپتالوں میں کرونا کا ٹیسٹ ان کا ہوتا ہے جن میں علامات موجود ہوں۔