اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے قبل مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں کو پے اسکیل کے مطابق یکساں اور حقیقت پسندانہ کیاجائے گا اس کےلئے پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔ قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے معتبر ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بمشکل دفاعی بجٹ میں اضافہ قبول،تنخواہیں بڑھانا قبول نہ کیا،حکومت پر تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کےلیے سخت دبائو ہے ،
تنخواہوں میں اضافے کےلیے ایک فارمولا مرتب کیا جارہا ہے جس کے تحت پے اسکیل کے تحت ملازمین کی تنخواہوں کو یکساں کیا جائے گااور جونہی حالات معمول پر آئیں گے اور ریونیو میں اضافہ شروع ہو جائے گا تو تنخواہیں اور پنشن میں اضافے کا فیصلہ کر دیا جائیگا سابق سیکرٹری خزانہ واجد رانا کی سربراہی میں پے اینڈ پنشن کمیشن سرکاری محکموں، اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کو ختم کرنے اورپے اسکیل اور سینیارٹی کی بنیاد پر تنخواہوں کو حقیقت پسندانہ کرنے کےلیے کام کر رہا ہے۔