اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینٹ اور چیف الیکشن کمشنر کی نئی سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر مؤخر کر دی گئی ۔اسلام آبادمیں چیئرمین سینٹ اور چیف الیکشن کمشنر کی نئی سرکاری رہائش گاہ کی تعمیرکامنصوبہ بنایاگیاتھا اور میڈیا نے 2سرکاری بنگلوں کی تعمیرکیلئے کروڑوں روپے مختص کرنیکی خبردی تھی تاہم خبرچلنے کے بعدچیئرمین سینیٹ نے اپنے لیے سرکاری رہائش گاہ کامنصوبہ مؤخرکرنیکی ہدایت کی۔
بجٹ دستاویز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کیلئے اسلام آبادکے منسٹرانکلیومیں رہائش گاہ تعمیرکرنیکی تجویزدی گئی جبکہ چیف الیکشن کمشنرکیلئے اسلام آبادکے ایف 5سیکٹرمیں رہائش گاہ کی تعمیرکامنصوبہ رکھا گیا تھا۔بجٹ دستاویز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی رہائشگاہ کی تعمیر کی مجموعی لاگت کاتخمینہ27کروڑروپے لگایاگیا جبکہ چیف الیکشن کمشنرکی رہائش گاہ کی تعمیرکاتخمینہ 9 کروڑ 86 لاکھ روپے لگایا گیا۔