اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب کی جامعات میں ترجمہ کےساتھ قر آن پاک پڑھانےکانوٹیفکیشن جاری،نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پنجاب کی تمام جامعات میں لیکچرارز طلبہ کو ترجمہ کےساتھ قرآن پڑھائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق قرآن مجید کانصاب اسلامیات
کےمضمون کےعلاوہ پڑھایاجائے گا۔ پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمہ کیساتھ پڑھےبغیرڈگری نہیں ملےگی، اس موقع پر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ قرآن مجید ہمارےلیےاصل رہنمائی کاذریعہ ہے،قرآن پاک کی تعلیمات پرعمل پیراہوکر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، عوامی حلقوں نے حکومت کے اس فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔