اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے کے پائلٹس میں کرونا وائرس کے حملوں میں شدت، اسلام آباد سے کالمپورکی پرواز لیجانے والا پائلٹ کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ۔پی آئی اے کی جانب سے پائلٹ ارباب کو کرونا منفی کی اطلاع دی ، محکمہ صحت نے پائلٹ کو کرونا مثبت کی اطلاع دی ۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن ارباب 7 جون کو اسلام آباد سے ملائشیا اور 8 جون کو واپس اسلام آباد پہنچے،
پائلٹ ارباب نے اسلام آباد آئیر پورٹ پر کرونا سمپل دینے کے بعدخود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ،پی آئی اے انتظامیہ نے کرونا منفی کی اطلاع دی جس سے پائلٹ نے خود کو قرنطینہ سے نکال لیا،محکمہ صحت نے پائلٹ کو کرونا وائرس کی تصدیق رپورٹ بھیج دی،پائلٹ میں کرونا وائرس کی موجودگی سے بیوی اور بیٹی میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی۔