جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے اور قونصلیٹ سے ٹکٹس خریدنے کی سہولت ختم،پاکستانیوں کو نئی ہدایات جاری

datetime 14  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض( آن لا ئن ) سعودی عرب میں کورونا کی وبا کے بعد معاشی بحران پیدا ہونے سے لاکھوں پاکستانی بے روزگار ہو گئے ہیں۔ اس وقت 60 ہزار کے قریب پاکستانی فوری طور پر وطن واپسی کے منتظر ہیں اکثر پاکستانی ٹکٹوں کے حصول کے لیے سفارت خانے اور قونصلیٹ پہنچ جاتے ہیں۔ تاہم پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے نے پاکستان جانے والی خصوصی پروازوں کے لیے ٹکٹ پالیسی میں تبدیلی کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق نئی پالیسی کے مطابق

اب ٹکٹس سفارت خانے یا قونصلیٹ سے نہیںملیں گے، بلکہ صرف پی آئی اے کی ویب سائٹ اور ایپ، پی آئی اے آفس اور مجاز ٹریول ایجنٹس سے حاصل کیے جا ئیں گے۔ اس لیے اب پاکستانیوں کو ٹکٹ خریدنے کے لیے سفارت خانے یا قونصلیٹ جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ان مقامات سے ٹکٹ حاصل کرنے کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان جانے والی خصوصی فلائٹس کے لیے ٹکٹ سفارتخانے اور قونصلیٹ میں موجودپی آئی اے کا عملہ جاری کر رہا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…