اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

ترقی کی شرح منفی ، حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں‘ قمرزمان کائرہ کی دھماکہ خیز باتیں

datetime 14  جون‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی کیلئے کوئی جامعہ پروگرام شامل نہیں کیا گیا،ملک میں ترقی کی شرح منفی ہے اور2.5فیصد کے حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں قمرزمان کائرہ نے کہا کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کر کے سرکاری ملازمین کی زندگیاں مشکل بنا دی گئیں۔

افراط زر دس فیصد تک پہنچ چکا ہے، یہ تنخواہوں میں 10فیصد بھی اضافہ نہ کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو سال تک قرضوں کی واپسی میں ریلیف ملا یہ ریلیف عوام تک منتقل نہیں ہوا۔ہم نے عالمی اقتصادی بحران، دہشتگردی،سیلاب اور زلزلوں کے باوجود عوام کو ریلیف دیا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافہ کیا ۔ قمر زمان کائرہ 5 سال تک ہر بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ کیا جاتا رہا۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ اس وقت مہنگائی ،بیروزگاری، غربت اور قصاد بازاری بڑھ رہی ہے ،پہلی بار امیروں پر ٹیکس نہیں لگائے گیے صرف غریبوں پر بوجھ ڈالا گیا ہے ،یہ ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ خسارے کا بجٹ ہے،حکومت کرونا جیسی وبا ء میں کسی بھی صورت اس خسارے کو کم نہیں کر سکے گی،حکومت لازمی استعمال کی اشیا ء پر مزید ٹیکس لگائے گی جس سے مہنگائی اور بڑھے گی۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ حکمران بنکوں سے قرض لیں گے اور نوٹ چھاپیں گے جس سے افراط زر مزید بڑھ جائے گا۔  قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی کیلئے کوئی جامعہ پروگرام شامل نہیں کیا گیا،ملک میں ترقی کی شرح منفی ہے اور2.5فیصد کے حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں قمرزمان کائرہ نے کہا کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کر کے سرکاری ملازمین کی زندگیاں مشکل بنا دی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…