کراچی(این این آئی) سندھ سیکریٹریٹ میں بھی کورونا وائرس پھیل گیا،3سیکرٹریز1ڈپٹی سیکرٹری سمیت 7ملازمین وائرس کا شکارہوگئے۔ڈپٹی سیکرٹری سروسز عدیل سمیت 7ملازمین میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔سیکرٹری تعلیم خالد حیدر شاہ پہلے ہی رپورٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں ہیں۔محکمہ ورکس اینڈ سروسز
عمران عطا سومرو بھی کورونا پازیٹو ہیں۔سیکریٹری بلدیات روشن شیخ 14 یوم سے سیلف آئسولیشن میں ہیں۔روشن شیخ نے بتایاکہ وہ روبہ صحت اور پیر سے فرائض انجام دیں گے۔سندھ سیکریٹریٹ میں ایس او پیز کی پابندی کے باوجود کورونا کا پھیلائو سیافسران اورملازمین میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔