اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کے سخت لاک ڈاؤن نہ کرنے کی خوب تنقید ہوئی مگرمرتا کیا نہ کرتا ہماری معیشت کیا پدی کیا پدی کا شوربہ دیوہیکل معیشتوں کو کڑوا گھونٹ پینا پڑا گو کہ برطانیہ کھل گیا مگر وزیراعظم پر دباؤ ہے دو میٹر فاصلہ کی حد بھی ختم کریں
تباہ حال معیشت اس قید کو برداشت نہیں کر سکتی، انہوں نے مزید کہا کہ مرتا کیا نہ کرتا کہ مصداق بڑی بڑی معیشتیں لاک ڈاؤن نرم کرنے کی تباہ کن قیمتیں چکا رہی ہیں مگر سخت لاک ڈاؤن پر لوٹنے کو تیار نہیں، بھارت اب 3 لاکھ کیسز، ہزار اموات کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر آ گیا مگر کل مودی سرکار نے دہرایا کہ سخت لاک ڈاؤن پر لوٹنا کوئی آپشن نہیں۔
عمران خان کے سخت لاک ڈاؤن نہ کرنے کی خوب تنقید ہوئی مگر مرتا کیا نہ کرتا ہماری معشیت کیا پدی کیا پدی کا شوربہ دیو ہیکل معشیتوں کو کڑوا گھونٹ پینا پڑا گو کہ برطانیہ کھل گیا مگر وزیر اعظم پر دباؤ ہے دو میٹر فاصلہ حد بھی حد ختم کریں کیونکہ تباہ حال معشیت اس قید کو برداشت نہیں کرسکتی pic.twitter.com/LyWpPybAm1
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) June 13, 2020