بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

نجی ایئر لائن ایئر بلیو نے اندرونِ ملک فضائی آپریشن کا آغاز کردیا

datetime 13  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نجی ایئر لائن ایئر بلیو نے اندرونِ ملک فضائی آپریشن کا آغاز کردیا، ایئر بلیو نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنا فضائی آپریشن مکمل طور پر بند کردیا تھا۔سول ایوی ایشن ذرائع نے بتایاکہ ایربلیو کی پہلی پرواز پی اے 200 کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی،

ابتدائی طور پر کراچی سے  لاہور، اسلام آباد کے درمیان روزانہ 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں کراچی سے ملتان اور پشاور کے درمیان پروازوں کا آغاز ہوگا۔سول ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ ایئر بلیو کے عارضی طور پر گراؤنڈ طیاروں کی ازسرنو چیکنگ کی گئی۔ترجمان ایئر بلیو کے مطابق پروازوں پر مسافروں اور فضائی عملہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا گیا، اندرون ملک پروازوں پر سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سے جاری ٹریول ایڈوائزری سے مسافروں کو مکمل آگاہی دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا تھا۔ایئر بلیو کے فضائی آپریشن کے آغاز سے قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے اور سرین ایئرلائن فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…