بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

سندھ میں کورونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد 758 ہوگئی

datetime 13  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سندھ پولیس میں کورونا وائرس سے متاثر پولیس افسران اور ملازمین کے ڈیٹا بیس میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 164 مریضوں کے اضافے کے ساتھ تعداد متاثرین کی 758 ہوگئی ہے جب کہ 194 پولیس ملازمان صحت یاب ہو چکے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق 12 جون کی صبح 10 بجے تک عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے سندھ پولیس کے

افسران اور اہلکاروں کی تعداد 594 رپورٹ ہوئی تھی، 24 گھنٹے بعد یہ تعداد 758 ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کے دو ڈی ایس پی سمیت 79 ملازمین بھی گزشتہ دنوں وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جو سندھ پولیس کے ڈیٹا بیس میں شامل نہیں تھے، انہیں بھی اس میں شامل کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 194 پولیس ملازمین مختلف عرصے کے دوران صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 8 افسران اور جوان انتقال بھی کر چکے ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق 556 پولیس ملازمین ابھی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جو مختلف ہسپتالوں اور میڈیکل سنٹر ز میں داخل یا اپنے گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ کراچی پولیس کے جوان اور افسران متاثر ہوئے ہیں۔کراچی پولیس کے اب تک 400 سے زائد افسران اور اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 136صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 8 اہلکاروں کا انتقال ہوا ہے۔کراچی پولیس کے ایک ایس ایس پی، 4 ایس پی، 5 ڈی ایس پی، 19 انسپکٹرز، 32 سب انسپکٹرز، 35 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 56 ہیڈ کانسٹیبلز، 230 کانسٹیبل اور دیگر اسٹاف اس وائرس کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ان پولیس ملازمین میں سب سے زیادہ تعداد 108 ایسٹ زون کے افسران اور اہلکاروں کی ہے جبکہ سائوتھ زون کے 94 اور ویسٹ زون کے 51 پولیس ملازمین کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…